دنیا بھر میں ماہ رمضان کا استقبال
اس ماہ کو مذہبی حوالے سے سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے، دنیا بھر کے مسلمان خصوصی عبادات کا اہتمام کرتے ہیں۔
مسلمانوں کے سب سے مقدس مہینے رمضان المبارک کا آغاز ہو چکا ہے، اس ماہ میں عبادات اور نیکیوں کا اجر دیگر مہینوں کے مقابلے زیادہ ہوتا ہے، جس وجہ سے دنیا بھر کے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمان اپنی تمام تر توجہ عبادات پر مرکوز رکھتے ہیں۔
دنیا بھر کے مسلمانوں نے ماہ مبارک کا مذہبی عقیدت کے ساتھ استقبال کیا اور اپنی مذہبی اور ثقافتی اقدار کو مد نظر رکھتے ہوئے اس ماہ میں روزہ رکھنے کی تیاریاں کیں۔
پاکستان میں ماہ مقدس کا آغاز کل بروز اتوار (28 مئی) سے ہوگا، یہاں چند ممالک میں موجود مسلمانوں کی رمضان المبارک کی تیاریوں کے حوالے سے تصاویر پیش کی جارہی ہیں۔