ہواوے کے ڈبل کیمرہ والے موبائل فروخت کے لیے پیش
کمپنی نے موبائلز کو پیش کرنے کا اعلان گزشتہ برس کیا تھا، موبائل کی تیاری میں 2 کمپنیوں کی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی۔
چینی کمپنی ہواوے نے بالآخر اپنے 2 اسمارٹ فونز نووا 2 اور نووا 2 پلس فروخت کے لیے پیش کردئیے، کمپنی نے انہیں پیش کرنے کا اعلان گزشتہ برس کیا تھا۔
کمپنی کی جانب سے فروخت کے لیے پیش کیے گئے ڈوئل ریئر کیمرہ کے حامل دونوں اسمارٹ فونز کی خاص بات یہ کہ ان کی تیاری میں دو موبائل کمپنیزکی ٹیکنالوجی اور ماہرین نے کام کیا۔
ہواوے نے ان موبائل کو تیار کرنے میں اپنی ہی دوسری کمپنی آنر کی ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ حاصل کیا۔
فروخت کے لیے پیش کیے گئے دونوں اسمارٹ فونز میں 20 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ ہے، جب کہ فرنٹ کیمرہ کو ایچ ڈی کا بیک اپ بھی حاصل ہے۔
#یہ بھی پڑھیں: ہواوے کا سام سنگ اور ایپل کو ٹف ٹائم
دونوں موبائلز میں 8 میگا پکسل کے سینسرز کے ساتھ 12 میگا پکسل کیمرہ ہے، جب کہ اس میں زوم کرنے کا آپشن بھی دیا گیا ہے۔