دورہ ویٹی کن: میلانیا اور ایوانکا ٹرمپ کی روایت کی پابندی
پوپ سے ملاقات کے وقت خواتین کا اسکارف یا 'مینٹیلا' سے سر کو ڈھانپنا احترام کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
اپنے غیر ملکی دوروں کے سلسلے کے تیسرے پڑاؤ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس سے ملاقات کے لیے ویٹی کن پہنچے۔
اس موقع پر نہ صرف ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ، بیٹی ایوانکا ٹرمپ اور داماد جیرڈ کشنر بلکہ سیکریٹری آف اسٹیٹ ریکس ٹلرسن اور قومی سلامتی کے مشیر ایچ آر میک ماسٹر بھی موجود تھے۔
ویٹی کن کورٹ یارڈ میں آرک بشپ جارج گینسوین نے ٹرمپ خاندان کا استقبال کیا۔