’میک بک ایئر‘ کی ٹکر کا مائیکرو سافٹ ’سرفیس پرو‘ متعارف
نئے سرفیس پرو کو آئندہ ماہ 15 جون کو باقاعدہ طور پر فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
سافٹ ویئر و ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے طویل وقت تک بیٹری چلانے والے نئے سرفیس پرو کو وقت سے پہلے فروخت کے لیے پیش کردیا۔
مائیکرو سافٹ کی جانب سے نئے سرفیس پرو کو آئندہ ماہ 15 جون کو باقاعدہ طور پر فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، تاہم کمپنی نے اسے صارفین کے لیے ابھی سے پری آرڈر کے لیے پیش کردیا۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ نئے سرفیس پرو کی بیٹری پہلے سے پیش کردہ تمام سرفیس پرو سے زیادہ عرصے تک چلتی ہے، نئے سرفیس پرو کی بیٹری ساڑھے 13 گھنٹے تک چلنے کے قابل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مائیکرو سافٹ کی ایک اور دلچسپ ٹیکنالوجی
بتایا جارہا ہے کہ مائیکرو سافٹ نے ایپل کے آنے والے ’میک بک ایئر‘ کی فروخت کو دھچکا دینے کے لیے ’سرفیس پرو‘ کو وقت سے پہلے پری آرڈر کے لیے پیش کیا۔