کھیل

پشاور زلمی سب سے مقبول اور منافع بخش فرنچائز

امریکی اسپورٹ کمپنی نے پشاور زلمی کو پاکستان سپر لیگ کے دوسرے سیزن کی سب سے مقبول اور منافع بخش فرنچائز قرار دیا۔

امریکا کی معروف اسپورٹ کمپنی نے پشاور زلمی کو پاکستان سپر لیگ کے دوسرے سیزن کی سب سے مقبول اور منافع بخش فرنچائز قرار دے دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے دوسرے سیزن کے جائزے کے حوالے سے ورکشاپ کا اہتمام کیا۔

ورکشاپ کے دوران کھیلوں اور ٹیموں کی مقبولیت اور منافع کا جائزہ لینے والی معروف امریکی کمپنی نیلسن انٹرٹینمنٹ نے لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی چیمپیئن پشاور زلمی کو سب سے مقبول اور منافع بخش فرنچائز قرار دیا۔

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اعزاز ملنے پر زلمی ٹیم کے کھلاڑیوں اور تمام شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کرکٹ اور دیگر سرگرمیوں کے ذریعے پاکستان اور اپنے فینز کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے کا عمل جاری رکھنے کا عزم ظاہرکیا۔