سہیل انور سیال دوبارہ سندھ کے وزیرداخلہ مقرر
نوٹیفکیشن کے مطابق اس نئے قلمدان کے ساتھ محکمہ آبپاشی و معدنیات کی وزارت بھی سہیل انور سیال کے پاس رہے گی۔
کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے صوبائی کابینہ کے قلمدان میں تبدیلیوں کے بعد جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں سہیل انور سیال کو دوبارہ صوبائی وزیرداخلہ مقرر کردیا گیا۔
ڈان کو حاصل ہونے نوٹیفکیشن کے مطابق اس نئے قلمدان کے ساتھ محکمہ آبپاشی و زراعت کی وزارت بھی سہیل انور سیال کے پاس رہے گی۔
دوسری جانب سید ناصر حسین شاہ وزارت ٹرانسپورٹ کے موجودہ قلم دان کے ساتھ ساتھ وزارت برائے مزدور، وسائل و اطلاعات کا قلم دان بھی سنبھالیں گے۔