عالمی نمبر 2 نواک جوکووچ کو اٹالین اوپن کے فائنل میں شکست
نواک جوکو وچ کو جرمن کھلاڑی الیگزینڈر زیوریف نے فائنل میں شکست دی، خواتین مقابلوں میں یوکرین کی ایلینا اسویتلینا کامیاب
روم: نوجوان ٹینس کھلاڑی الیگزینڈر زیوریف نے عالمی نمبر 2 نواک جوکووچ کو اٹالین اوپن کے فائنل میں 4-6، 3-6 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
میچ کے آغاز سے ہی 20 سالہ جرمن کھلاڑی الیگزینڈر زیوریف نے اپنے حریف نواک جوکووچ پر اپنی گرفت مضبوط رکھی اور یہ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئے۔