عبدالولی خان یونیورسٹی کے ہاسٹل سے اسلحہ برآمد
مشعال خان قتل کے 40 روز بعد یونیورسٹی کھولنے سے قبل پولیس نے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران منشیات بھی برآمد ہوئی۔
مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی کو تقریباً 40 روز بعد کھول دیا گیا جسے گستاخی کے الزام میں مشتعل طالب علموں کے تشدد سے مشعال خان کی ہلاکت کے بعد انتظامیہ نے بند کردیا تھا۔
پیر کے روز عبدالولی خان یونیورسٹی کو طالب علموں کے لیے دوبارہ کھولا گیا جبکہ یونیورسٹی کھولنے سے قبل پولیس نے کیمپس میں قائم ہاسٹل کا سرچ آپریشن بھی کیا جس کے دوران متعدد اسلحہ اور چاقو برآمد ہوئے۔
سرچ آپریشن کے دوران کیمپس کے اندر سے منشیات بھی برآمد ہوئی۔