سائنس و ٹیکنالوجی

طیارے کی فوڈ ٹرے کے نیچے یہ ہک کیوں ہوتا ہے؟

کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ کسی مسافر طیارے میں آپ کے سامنے کھانے کی جو ٹرے ہوتی ہے اس میں ہک کیوں ہوتا ہے؟

اگر آپ نے کبھی کسی مسافر طیارے میں سفر کیا ہو تو اس میں کھانے کا موقع بھی ملا ہوگا اور اس غذا کو رکھنے کے لیے طیاروں میں ایک آپ کی نشست کے بالکل سامنے ایک ٹرے ہوتی ہے۔

مگر کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ کسی مسافر طیارے میں آپ کے سامنے کھانے کی جو ٹرے ہوتی ہے اس میں ہک کیوں ہوتا ہے؟

اگر نہیں تو جان لیں کہ ٹرے پر بنا صرف کھانے کے ذرات یا جراثیموں کے اجتماع کے لیے نہیں بلکہ مسافروں کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔

مزید پڑھیں : 4 چیزیں جن کا مقصد ہوسکتا ہے آپ کو معلوم نہ ہو

درحقیقت یہ چھوٹا سا ہک بنیادی طور پر کوٹ ٹانگنے کے لیے ہوتا ہے جبکہ آپ اس پر اپنے ائیر فون اور سویٹر یا دیگر کپڑے میں ٹانگ سکتے ہیں۔

کچھ طیاروں میں یہ ہک ایک سائیڈ میں ہوتا ہے مگر وہ بھی کوٹ ٹانگنے کے لیے ہی ہوتا ہے۔

مگر کچھ طیارے ایسے بھی ہوتے ہیں جن میں یہ سہولت موجود ہی نہیں ہوتی۔

دراصل کسی طیارے میں کوٹ ہک کا ہونا اس کمپنی کی اپنی مرضی کے مطابق ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خواتین کی شرٹس میں بٹن بائیں جانب کیوں ہوتے ہیں؟

جب فضائی کمپنیاں طیارے مختلف کمپنیوں جیسے بوئنگ سے خریدتی ہیں تو وہ اس کی سجاوٹ دیگر کمپنیوں سے کرواتی ہیں۔

تو فضائی کمپنی اگر چاہے تو یہ ہک نظر آتا ہے ورنہ ہوسکتا ہے کہ آپ کو اسے دیکھنے کا اتفاق ہی نہ ہوا ہو۔