آج کل براک اوباما کیا کر رہے ہیں؟
امریکا و یورپ کے برعکس ہمارے ہاں سیاستدانوں کی ریٹائرمنٹ کی کوئی عمر نہیں ہوتی، بلکہ ہمارے ہاں تو سیاستدان ریٹائرہی نہیں ہوتے، مگر مغربی دنیا میں ایسا نہیں ہے۔
یورپ، افریقا، آسٹریلیا، ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے مقابلے امریکا کی سیاست کچھ منفرد ہے، وہاں سیاستدان اگرچہ سرکاری ملازم کی طرح ریٹائر تو نہیں ہوتے، مگر وہ سیاست میں خاص وقت گزارنے کے بعد سائیڈ لائین ہوجاتے ہیں۔
دیگر سابق امریکی صدور کی طرح براک اوباما بھی اب ماضی کا قصہ بن چکے، مگر تاحال دنیا کے عالمی منظر نامے پر ان کے چرچے ہیں، اور مزید کچھ وقت تک یہ چرچے جاری رہیں گے۔
براک اوباما کئی حوالوں سے امریکی تاریخ کے منفرد صدر رہے ہیں، جہاں وہ پہلے سیاہ فام امریکی صدر بنے، وہیں ان کے اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما کی محبت کے چرچے نہ صرف ان کے دور صدارت کے دوران رہے، مگر وائیٹ ہاؤس سے نکلنے کے بعد ان کے رومانوی چرچوں میں اضافہ دیکھا گیا۔