40 روز میں 5 عالمی ریکارڈ حاصل کرنے والا بے گھر پاکستانی نوجوان
فلاحی تنظیموں اور دوسرے این جی اوز والوں کو پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے ایسے نوجوان کیوں نظر نہیں آرہے؟
جنوبی وزیرستان ایجنسی کئی حوالوں سے مشہور ہو چکی ہے یا کر دی گئی ہے۔ اس کے تحصیل لدھا کا ایک 10 ویں جماعت کا اسٹوڈنٹ، کھیل و تفریح سے رغبت رکھتا تھا۔
یہ نوجوان جیکی چن کی فلمیں دیکھتا تھا، یہاں سے اس کا شوق مارشل ارٹس کی طرف مزید بڑھ گیا۔ محمد عرفان محسود 2009 کے آپریشن راہ نجات کی وجہ سے بے گھر ہو کر ڈیرہ اسماعیل خان منتقل ہوا۔ عرفان محسود آج کل ڈیرہ اسماعیل خان کے گومل یونیورسٹی میں ایم فل لیڈنگ ٹو پی ایچ ڈی کے طالب علم ہیں۔