ہنستے، ناچتے بینک لوٹتی ’سمرن‘
سمرن زندگی کا خوب لطف اٹھاتی ہیں، وہ ہنستے مسکراتے، ناچتے اور گنگناتے بینک میں ڈاکے ڈالتی ہیں۔
بولی وڈ کی کوئین اداکارہ کنگنا رناوٹ ویسے تو ہر فلم میں منفرد اور مختلف کردار ہی ادا کرتی ہیں، جن میں وہ اپنے تجربات سے نہ صرف جان ڈالتی ہیں، بلکہ انہیں اس انداز میں نبھاتی ہیں کہ وہ لوگوں کو برسوں تک یاد رہتے ہیں۔
’تنو ویڈس منو‘ کی تنو ہو، رنگون کی اداکارہ مس جولیا ہو، کوئین کی سادہ لڑکی یا پھر فیشن کی شونالی گجرال ہو، انہوں نے ہمیشہ ہی کرداروں میں جان ڈالی ہے۔
اب کنگنا رناوٹ اپنے آنے والی فلم’سمرن‘ میں ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کرنے جا رہی ہیں، جو زندگی کا خوب لطف اٹھاتی ہیں، وہ ہنستے مسکراتے، ناچتے اور گنگناتے بینک میں ڈاکے ڈالتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کنگنا رناوٹ کو 85 سالہ خاتون کے کردار کی پیشکش
کگنگا رناوٹ کی اس فلم کی ہدایات ہنسل مہتا نے دی ہیں، جب کہ اس کا اسکرپٹ اپروا اسرانی نے لکھا ہے۔