سائنس و ٹیکنالوجی

آئی فون 8 سب سے مہنگا فون

ستمبر 2017 میں ایپل کی جانب سے آئی فون 7 ایس، آئی فون 7 ایس پلس اور آئی فون 8 متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

ایپل کی جانب سے رواں سال ستمبر میں 3 نئے موبائل فونز پیش کیے جانے کا امکان ہے، تاہم ان موبائلز کو متعارف کرانے میں تاخیر بھی ہوسکتی ہے۔

لیکن ماہرین نے ابھی سے ہی آئی فون کے آنے والے تین نئے موبائل فونز کے حوالے سے تجزئیے کرنا شروع کردئیے ہیں، جن کے مطابق آئی فون 8 ایپل کا اب تک کا سب سے مہنگا فون ہوسکتا ہے۔

ستمبر 2017 میں ایپل کی جانب سے آئی فون 7 ایس، آئی فون 7 ایس پلس اور آئی فون 8 متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، مگر ان تینوں فونز میں سے آئی فون 8 کی قیمت سب سے زیادہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون 8 رواں سال سامنے نہ آنے کا امکان

آئی فون 8 کے 2 ماڈلز پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس میں سے ایک ماڈل 128 اور دوسرا 256 جی بی کا حامل ہوگا، جب کہ ان کی قیمتیں ممکنہ طور پر 999 امریکی ڈالر اور 1099 ڈالر ہوں گی۔

ان موبائلز کی پاکستانی رقم ایک لاکھ 4 ہزار سے ایک لاکھ 15 ہزار تک ہوگی۔

موبائل فونز مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کے مطابق آئی فون ایس 7 کی قیمت 649 امریکی ڈالر، جب کہ آئی فون ایس 7 پلس کی قیمت 769 ڈالر ہوگی، ان موبائل کی پاکستانی رقم 67 ہزار سے لے کر 70 ہزار کے درمیان ہوگی۔

مزید پڑھیں: آئی فون 8 کی 'پہلی جھلک' منظرعام پر

ماہرین کے مطابق ایپل آئی فون 8 کی 5.8 اسکرین پر 35 امریکی ڈالر، تھری ڈی سینسنگ پر 20 ڈالر، جب کہ تیز رفتاری اور میموری کی مد میں 16 سے 29 ڈالر وصول کرے گی۔

ماہرین کے مطابق ایپل ممکنہ طور پر آئی فون 8 کے 2 ماڈل جب کہ آئی فون 7 ایس پلس کے 3 ماڈلز پیش کر سکتی ہے، جس میں سے آئی فون 7 ایس پلس کے 2 ماڈل آئی فون 8 جیسے فیچرز اور خصوصیات کے حامل ہوں گے۔