راولپنڈی کے بھابرہ بازار میں یادگار ماضی کے ساتھ گپ شپ
بڑھتی آبادی، کاروباری سرگرمیوں اور حکومت کی بے دھیانی کے سبب یہاں کی تاریخی خوبصورتی خطرے کی زد میں ہے۔
دوپہر ایک بجے راولپنڈی میں واقع بنی چوک کی گلیوں میں کافی چہل پہل نظر آتی ہے۔
وہ علاقہ جو کبھی اپنے شاندار حویلیوں اور دلفریب فنِ تعمیر کے حوالے سے پہچانا جاتا تھا وہ آج ٹریفک کی بد انتظامی اور غیر قانونی تجاوزات کی وجہ سے ماند پڑ گیا ہے۔ آلودہ گلیاں اور بے ترتیب تعمیرات نئے آنے والوں کے لیے کسی جگہ کو تلاش کرنا محال بنا دیتی ہیں۔
ہمارے سفر کا آغاز مرکزی راولپنڈی میں واقع کرتارپور مارکیٹ سے ہوا جہاں سے پھر پھولوں اور مصالحوں کی بازار عبور کرتے ہوئے، سید پوری گیٹ کی تلاش اور حویلی سجان سنگھ حویلی کا راستہ پوچھنے میں آدھے گھنٹے کا وقت لگ گیا۔