’عمر شریف کسی سنگین بیماری میں مبتلا نہیں‘
عمر شریف کو سینے کا معمولی انفیکشن ہوا تھا ، وہ ٹھیک ہو رہے ہیں، ایک یا دو دن میں گھر واپس آجائیں گے، بہن خدیجہ محمود
پاکستان کے نامور کامیڈین عمر شریف کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں وہ ہسپتال کے بستر پر موجود ہیں، جس کے بعد لوگوں نے اندازہ لگانا شروع کردیا کہ کامیڈین شدید بیمار ہیں۔