اسلام آباد: مولانا اعظم طارق قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار
مرکزی ملزم سبطین کاظمی کو ایف آئی اے نے بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کیا۔
اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کالعدم سپاہِ صحابہ (موجودہ اہلِ سنت والجماعت) کے سربراہ مولانا اعظم طارق کے قتل کیس کے مرکزی ملزم سبطین کاظمی کو بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے اسلام آباد کے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔