تھری ڈی پرنٹر سے دانتوں کی تیاری ممکن
کئی ممالک میں تھری ڈی ٹیکنالوجی کی مدد سے انسانی اعضاء بنانے کے تجربات بھی کیے جاچکے ہیں۔
ویسے تو تھری ڈی ٹیکنالوجی سے گھروں اور سڑکوں کی تعمیر سمیت روز مرہ کے استعمال کی کئی اشیاء بھی تیار کی جاچکی ہیں، تاہم اب اس ٹیکنالوجی کی مدد سے دانتوں کی تیاری بھی ممکن بن چکی ہے۔
دنیا کے کئی ممالک میں تھری ڈی ٹیکنالوجی کی مدد سے انسانی اعضاء بنانے کے تجربات بھی کیے جاچکے ہیں، جو قدرے کامیاب بھی ہوئے۔
اب امریکی ریاست نیو جرسی کے شہر مونٹکلئر کے رہائشی 23 سالہ طالب علم ایموس ڈیوڈلی نے تھری ڈی پرنٹر ٹیکنالوجی کی مدد سے دانت تیار کیے، جو بریسز سے کہیں زیادہ خوبصورت اور محفوظ ہیں۔
نیو جرسی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے طالب علم ایموس ڈیوڈلی نے اپنے ہی دانتوں کی تصاویر بناکر اس کی مدد سے نئے دانت تیار کیے۔