لڑکی کو تشدد کرکے قتل کرنے کی ویڈیو فیس بک پر نشر
کینیڈا پولیس نے طالبہ کو مبینہ طور پر قتل کرنے اور ویڈیو نشر کرنے والی 2 لڑکیوں کو گرفتار کرلیا۔
مونٹریال: کینیڈین پولیس نے ہائی اسکول کی ان 2 طالبات کو گرفتار کرلیا ہے، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک لڑکی کو تشدد کا نشانہ بناکر قتل کرنے کی ویڈیو فیس بک پر لائیو نشر کی تھی۔
ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ لڑکیوں نے اپنی ہی کلاس فیلو طالبہ کو قتل کیوں کیا؟
امریکی نشریاتی ادارے نے اپنی خبر میں بتایا کہ رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس نے سگکینگ فرسٹ نیشن کی رہائشی 19 سالہ سیرینا مکی کو تشدد کے ذریعے قتل کرکے مبینہ طور پر واقعے کی ویڈیو فیس بک پر نشر کرنے کے الزام میں 16 اور 17 سالہ 2 لڑکیوں کو گرفتار کرلیا۔