’دعا کریں سڑکوں پر تنقید کرنے والوں کو ہدایت ملے‘
وزیراعظم نواز شریف نے پشاور موڑ کو نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے منسلک کرنے والے میٹرو بس پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
وزیراعظم نواز شریف نے پشاور موڑ تا نیو اسلام آباد ایئرپورٹ میٹرو بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا جبکہ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جو لوگ سڑکوں پر تنقید کرتے ہیں اللہ انہیں ہدایت دے۔
نیو اسلام آباد ایئرپورٹ فتح جنگ کے قریب تعمیر کیا جارہا ہے جبکہ وزیراعظم نواز شریف نے فتح جنگ میں ہی میٹرو بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اس منصوبے پر 18 ارب روپے لاگت آئے گی جبکہ میٹرو بس منصوبے کو 4 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’احتجاج کرنے والوں کی خواہش پر استعفیٰ نہیں دوں گا‘
پشاور موڑ سے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ تک میٹرو ٹریک کی لمبائی 25.6 کلو میٹر ہوگی جبکہ پشاور موڑ سے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ میٹرو ٹریک پر کُل 9 بس اسٹیشنز تعمیر ہوں گے۔