پاکستان

اسٹاک مارکیٹ میں 650 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ

کاروباری روز کے اختتام تک 11 کروڑ 60 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، جن کی کُل مالیت تقریباً 11 ارب 20 کروڑ روپے رہی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کے روز کاروباری سیشن کا اختتام مثبت انداز میں ہوا اور بینچ مارک ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ میں 678 پوائنٹس (1.40 فیصد) کی تیزی دیکھی گئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں کئی روز بعد تیزی دیکھنے میں آئی جس کے باعث 100 انڈیکس 49 ہزار 284 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری سیشن کے دوران کیمیکل اور کمرشل بینکس کے شعبے نمایاں رہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

کاروباری روز کے اختتام تک 11 کروڑ 60 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، جن کی کُل مالیت تقریباً 11 ارب 20 کروڑ روپے رہی۔

مجوعی طور پر 390 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، جن میں سے 240 کی قدر میں اضافہ، 137 کی قدر میں کمی اور 13 کی قدر میں استحکام رہا۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ: کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی

سب سے زیادہ اینگرو پولیمر کے 3 کروڑ 92 لاکھ شیئرز خرید و فروخت ہوئے جبکہ انویسٹ بینک کے 2 کروڑ، عائشہ اسٹیل مل کے ایک کروڑ 48 لاکھ، ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے ایک کروڑ 40 لاکھ اور سَمٹ بینک کے ایک کروڑ 7 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔