مالی سال 18-2017 میں پاکستان مالی طور پر مضبوط ہوگا: رپورٹ
اسلام آباد: اقوام متحدہ کے ادارے اکنامک اینڈ سوشل کمیشن فار ایشیا اینڈ پیسیفک (یونیسکیپ) کی جانب سے کیے جانے والے سروے میں پیشگوئی کی گئی ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی ممکنہ طور پر مالی سال 2017 اور 2018 میں 5.2 فیصد سے بڑھ کر 5.4 تک ہوجائے گی۔
سروے کے مطابق نجی استعمال اور سرمایہ کاری ملک کی معیشت کو چلائیں گے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ملک میں امن و امان کی بہتر صوتحال اور پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت جاری انفرااسٹکرکچر منصوبے بھی ملکی معشت کو چلانے میں معاون ثابت ہوں گے۔
اکنامک اینڈ سوشل سروے آف ایشیا اینڈ پیسیفک 2017 کے مطابق سی پیک کے تحت چین کی جانب سے کی جانے والی سرمایہ کاری ملکی زرمبادلہ میں اضافہ کرنے میں معاون ثابت ہوگی اس کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ اور تعمیر سے متعلق اشیاء کی درآمدات میں بھی اضافہ ہوگا۔
مزید پڑھیں: ’پاکستان2050تک 16ویں بڑی معیشت‘
سروے کے مطابق سی پیک منصوبے نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی جانب متوجہ کیا ہے، جس کے باعث پاکستان میں نجی سرمایہ کاری مزید مستحکم ہوئی ہے۔