دنیا بھر کے ائیرپورٹس کے وائی فائی پاس ورڈ جانیں
کیا آپ اکثر ہوائی سفر کرتے رہتے ہیں؟ اگر ہاں تو اسمارٹ فونز پر وائی فائی کی سہولت یقیناً میسر نہیں آتی ہوگی۔
تاہم کمپیوٹر سیکیورٹی انجنیئر اور ایک سیاح انیل پولاٹ نے ایک ایسا انٹرایکٹو میپ تیار کیا ہے جس میں دنیا بھر کے درجنوں ائیرپورٹس کے وائی فائی پاس ورڈز کا انکشاف کیا گیا ہے۔
انیل پولاٹ اس نقشے کو مسلسل اپ ڈیٹ بھی کرتے رہتے ہیں اور نت نئے ائیرپورٹس کے وائی فائی پاس ورڈز کا اضافہ کرتے رہتے ہیں۔
اس نقشے میں کسی ائیرپورٹ پر کلک کریں تو وائی فائی لوکیشن اور پاس ورڈ دونوں نظر آجائیں گے۔
انیل پولاٹ کو توقع ہے کہ وہ دنیا کے ہر ملک کا دورہ کریں گے۔
ان کا ایک بلاگ فوکسو میڈ بھی ہے جس کا مقصد لوگوں کو سفر میں آسانی فراہم کرنا ہے۔
اسی بلاگ میں وائی فوکس نامی یہ نقشہ مسلسل اپ ڈیٹ ہوتا رہتا ہے اور اس کے لیے سیاحوں کی جانب سے مصدقہ معلومات جمع کرائے جانے پر یہ اضافہ کیا جاتا ہے۔
یہ میپ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بھی دستیاب ہے۔