ڈونلڈ ٹرمپ حکومت کے 100 دن
ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدہ سنبھالے ہوئے 100 سے زائد دن ہوچکے،تاہم تاحال ان کے خلاف امریکا سمیت دنیا بھر میں مظاہرے جاری ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدہ صدارت سنبھالے ہوئے 100 سے زائد دن ہوچکے ہیں، تاہم تاحال ان کے خلاف امریکا سمیت دنیا بھر میں مظاہرے جاری ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے 10 جنوری 2017 کو 45 ویں صدر کے حلف اٹھایا۔
ڈونلڈ ٹرمپ 8 نومبر 2016 کو حیران کن طور پر انتخاب جیتے۔
ان کے صدر منتخب ہوتے ہی، احتجاج شروع ہوگئے، جو آج تک جاری ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سب سے پہلے متنازع امیگریشن ایگزیکٹو آرڈر جاری کرتے ہوئے 7 مسلم ممالک کے شہریوں پر امریکا آمد پر پابندی عائد کی۔
انہوں نے پڑوسی ملک میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے کا اعلان کیا، جب کہ افغانستان میں پہلی بار دنیا کا سب سے بڑا غیر جوہری بم استعمال کرنے کے احکامات جاری کیے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے 100 دن مکمل ہونے پر امریکیوں سمیت دنیا بھر میں ان کی حکومت پر جہاں تنقید کی جارہی ہے، وہیں کہیں کہیں ان کی تعریف بھی ہو رہی ہے۔