پاکستان

اسٹاک مارکیٹ میں 346 پوائنٹس کی کمی

کاروباری حجم کے لحاظ سے کمرشل بینکس کا سیکٹر نمایاں رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کے روز کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا اور بینچ مارک 100 انڈیکس میں 346 پوائنٹس (0.69 فیصد) کی کمی دیکھی گئی۔

منفی رجحان کے باعث ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ 49 ہزار 482 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری حجم کے لحاظ سے کمرشل بینکس کا سیکٹر نمایاں رہا اور سرمایہ کاروں کے نفسیاتی دباؤ کے باعث کاروبار میں مندی دکھائی دی۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں محدود پیمانے پر تیزی

جمعرات کے روز 100 انڈیکس میں 11 کروڑ 8 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، جن کی مالیت 7 ارب 93 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

مجموعی طور پر 389 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 177 کی قیمتوں میں اضافہ، 189 کے بھاؤ میں کمی اور 23 کی قدر میں استحکام رہا۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس 50 ہزار کی سطح عبور کرگیا

سب سے زیادہ اینگرو پولیمَر کے 3 کروڑ 66 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ عائشہ اسٹیل مل کے 2 کروڑ 79 لاکھ، آزگارڈ نائن کے 2 کروڑ 69 لاکھ، سَمٹ بینک کے 2 کروڑ 47 لاکھ اور پاور سیمنٹ لمیٹڈ کے 2 کروڑ 44 لاکھ شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی۔