مشعال پر گولی چلانے والے مرکزی ملزم کی گرفتاری کا دعویٰ
واقعے کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لی گئی، تحقیقات کے بعد ہی گولی چلانے والے شخص کو گرفتار کیا گیا،ڈی آئی جی مردان
پولیس نے مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں گستاخی کے الزام میں قتل ہونے والے طالب علم مشعال خان پر گولی چلانے والے مرکزی ملزم کی مردان سے گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔
ڈپٹی انسپیکٹر جنرل (ڈی آئی جی) مردان عالم شنواری نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اس واقعے کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لی گئی ہیں اور تحقیقات کے بعد ہی گولی چلانے والے شخص کو گرفتار کیا گیا جس کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مشعال قتل کیس میں 'مرکزی ملزم' کی گرفتاری