اسلام آباد: کینیڈین سینیٹر کے پرس چھینے جانے کا مقدمہ درج
پاکستانی نژاد سلمیٰ عطاءاللہ جان کے ہینڈ بیگ میں 4 ہزار امریکی ڈالر اور 60 ہزار سے زائد پاکستانی روپے موجود تھے۔
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے پاکستانی نژاد کینیڈین سینیٹر کے ساتھ گذشتہ روز پیش آنے والے راہزنی کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔