سائنس و ٹیکنالوجی

گاڑی کے ایندھن کی اوسط بڑھانے کے آسان طریقے

متوسط طبقے کے لیے اپنی گاڑی رکھنے پر سب سے بڑا مسئلہ اس کے ایندھن کے اخراجات کو پورا کرنا ہوتا ہے۔

آج کل بیشتر افراد ذاتی گاڑی کے مالک ہوتے ہیں اور اس رجحان میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

تاہم متوسط طبقے کے لیے اپنی گاڑی رکھنے پر سب سے بڑا مسئلہ اس کے ایندھن کے اخراجات کو پورا کرنا ہوتا ہے۔

ویسے تو اپنی گاڑی کو اچھی حالت میں رکھنا ہی اس کی مائلیج یا ایندھن کی اوسط 19 فیصد بہتر بنادیتی ہے۔

مگر چند عام چیزیں یا طریقہ کار ایسے بھی ہیں جو آپ کے پٹرول کا خرچہ نمایاں حد تک کم کرسکتے ہیں جو کہ درج ذیل ہیں۔

پارک کرنے کا طریقہ

اپنی گاڑی کو ہمیشہ ایسے پارک کریں کہ جب اسے نکالنا ہو تو اسے بیک کرنے کی بجائے سیدھا ہی لے جائے، اس سے ایندھن کی اوسط میں 25 فیصد تک بہتری آتی ہے۔

ایک رفتار سے چلانا

یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف انرجی کے مطابق اسپیڈ لمٹ یا ایک رفتار میں گاڑی کو چلانے سے ڈرائیور ایندھن کی اوسط کو 12 سے 55 فیصد تک بہتر بنا سکتے ہیں، اس چیز کو کئی ماہرین نے آزما کر درست بھی قرار دیا ہے۔ اسی طرح رفتار کو آٹو کنٹرول کرنے سسٹم بھی ایندھن کی اوسط کو مزید سات فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔

اضطراب سے گریز

جب بھی گاڑی کسی جگہ دس سیکنڈ یا اس سے زائد وقت کے لیے کھڑی کریں جیسے ٹریفک سگنل پر یا کہیں تو، تو اچھا ہے کہ انجن کو بند کردیں، ایسا کرنے سے بھی ایندھن کی اوسط میں 19 فیصد تک بہتری آتی ہے۔

لانگ ڈرائیو سے وارم اپ کرنا

آج کے دور کی گاڑیاں اس وقت مکمل طور پر باکفایت ثابت نہیں ہوتیں جب تک ان کا انجن وارم اپ نہ ہوجائے، اگر تو آپ مختلف جگہوں پر جانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو پہلے سب سے دور واقع مقام پر جائیں اور اس کے بعد دیگر جگہوں پر، کیونکہ تھوڑی تھوڑی دیر بعد گاڑی کو روکنا اور چلانا گاڑی کی کفالت کو کام کرنے نہیں دیتا۔

وزن کا خیال رکھنا

گاڑی میں لوگوں کے بیٹھنے کے بعد اضافی 5 کلو وزن گاڑی کے ایندھن کی اوسط میں نمایاں کمی لاتا ہے، تو ضروری سامان کے علاوہ بیکار چیزوں کو نہ رکھنا ہی بہتر ہے۔

اچانک روکنے اور چلانے سے گریز

گاڑی کو اچانک تیز کرنے اور اچانک بریک لگانے کی عادت ترک کرنا مشکل نہیں جو کہ پٹرول کے اضافی خرچ کا باعث بنتی ہے۔ گاڑی کو بتدریج تیز کرنے اور روکنا اس کے مقابلے میں ایندھن کی اوسط میں بہتری لاتا ہے۔