خلا میں زیادہ عرصے تک رہنے والی دنیا کی پہلی خاتون
پیگی وائٹ سن کے لیے خلامیں ریکارڈ بنانا کوئی نئی بات نہیں،اب انہوں نے خلامیں زیادہ وقت تک رہنے کااعزازبھی حاصل کرلیا
نیویارک: ویسے تو 57 سالہ امریکی خاتون خلا باز پیگی وائٹ سن کے لیے خلا میں ریکارڈ بنانا کوئی نئی بات نہیں، تاہم اب انہوں نے امریکا کے شہری کی حیثیت سے زیادہ عرصے تک خلا میں رہنے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔
پیگی وائٹ سن سے پہلے امریکی خلا باز جیفری ولیمز نے خلا میں زیادہ دیر تک رہنے کا ریکارڈ بنایا تھا، انہوں نے خلا میں 534 دن، 2 گھنٹے اور 48 منٹ گزارے۔