صنم بلوچ کی ’استخارہ‘ کے ساتھ ٹی وی پر واپسی
آخری مرتبہ ٹیلی فلم ’ایک تھی مریم‘ میں نظر آنے والی اداکارہ ’استخارہ‘ نامی ڈرامے میں سرمد کھوسٹ کی دلہن بنیں گی۔
پاکستانی اداکار صنم بلوچ آخری مرتبہ ٹیلی فلم ’ایک تھی مریم‘ میں نظر آئیں تھی، اور اب وہ بہت جلد ’استخارہ‘ نامی ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔
ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے صنم بلوچ کا کہنا تھا کہ ’یہ ڈرامہ اداکار فہد مصطفیٰ کی پروڈکشن کمپنی بگ بینگ پروڈکشن کے بینر تلے بننے جارہا ہے، جس کی کہانی نائیلا انصاری نے تحریر کی‘۔