ٹوئٹر اکاﺅنٹ کیسے ویری فائیڈ ہوتا ہے؟
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں نام کے آگے ایک بلیو ٹک پہلے صرف معروف شخصیات یا برانڈز کے لیے محدود تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں نام کے آگے ایک بلیو ٹک پہلے تو صرف معروف شخصیات یا برانڈز کے لیے محدود تھا۔
درحقیقت ایک مصدقہ ٹوئٹر اکاﺅنٹ ایک زمانے میں اسٹیٹس سمبل بھی بن گیا تھا۔
تاہم گزشتہ سال ٹوئٹر نے سب کو اپنے اکاﺅنٹ کو ویری فائیڈ بنانے کے لیے موقع فراہم کیا۔
اگرچہ اکاﺅنٹ کے آگے بلیو ٹک کا حصول آسان نہیں کیونکہ ٹوئٹر کی جانب سے یہ اعزاز ایسے صارفین کو دیا جاتا ہے جو کہ موسیقی، اداکاری، فیشن، حکومتی، سیاسی، مذہبی، صحافتی، میڈیا، اسپورٹس، بزنس اور دیگر عوامی دلچسپی کے شعبوں سے تعلق رکھتے ہوں۔
تاہم پھر بھی یہ طریقہ کار کافی آسان ہے۔
بس یہ جان لیں کہ آپ نے اس پر کیسے عملدرآمد کرنا ہے۔
اس عمل کے آغاز کے لیے ٹوئٹر سپورٹ پیج support.twitter.com پر لاگ اِن ہوں اور وہاں مائی اکاﺅنٹ پر کلک کریں۔