اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز زبردست تیزی
پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے دوسرے روز 100 انڈیکس 965 کے اضافے کے بعد 49 ہزار 708 پوائنٹس پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو پاناما کیس کے فیصلے کے فوری بعد ملنے والی نئی زندگی کی جھلک دوسرے روز بھی دکھائی دی اور مسلسل دوسرے روز حصص مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا۔
جمعہ کے روز اسٹاک ایکس چینج کا بینچ مارک 100 انڈیکس 965 کے اضافے (2 فیصد) کے بعد 49 ہزار 708 پوائنٹس پر بند ہوا۔
ہنڈریڈ انڈیکس میں کاروباری ہفتے کے آخری روز 15 کروڑ 90 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 18 ارب 19 کروڑ روپے رہی۔
اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 39 کروڑ 58 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا، جن کی مالیت 24 ارب 13 کروڑ رہی۔