نشے سے مرگی کا علاج ممکن
نیویارک: ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ مرگی کا علاج نشہ آور جڑی بوٹی کینابیس (قنب)سے ممکن ہے، اس جڑی بوٹی کے پتوں سے بھنگ یا حشیش بھی تیار کی جاتی ہے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق مرگی ایک قابل علاج مرض ہے، جو دراصل ایک ذہنی بیماری ہے، اور دنیا بھر میں 5 کروڑ افراد اس بیماری میں مبتلا ہیں۔
مرگی کا علاج مختلف طریقوں سے کیا جاتا ہے، دور دراز اور قدرے پسماندہ علاقوں میں اس مرض کو قابو کرنے کے لیے دیسی طریقے بھی اپنائے جاتے ہیں۔
تاہم حال ہی میں امریکی نیورو سائنسدانوں کی جانب سے کی گئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ مرگی کا علاج کینابیس (قنب) نامی نشہ آور جڑی بوٹی سے بھی ہوسکتا ہے۔
امریکن اکیڈمی آف نیورولاجی (اے اے این) کے مطابق کینابیس کے پتے مرگی کے مرض میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، اس کے پتوں سے تیار کردہ نشہ آور پاؤڈر مرگی کے دوروں میں کمی لاتا ہے۔