ذیابیطس کے نتیجے میں لاحق ہونے والی بیماریاں
بلڈ شوگر بڑھ جانا ذیابیطس کے شکار افراد کے لیے سر سے پیر تک متعدد طبی پیچیدگیوں کا باعث بنتا ہے۔
ذیابیطس کے نتیجے میں لاحق ہونے والی بیماریاں
بلڈ شوگر بڑھ جانا ذیابیطس کے شکار افراد کے لیے سر سے پیر تک متعدد طبی پیچیدگیوں کا باعث بنتا ہے جن کے خطرات سے واقف ہوکر آپ کو ان سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔
لگ بھگ ہر ایک کو ذیابیطس کے نتیجے میں جسمانی تباہی کے بارے میں معلوم ہے مگر طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کی روک تھام بالکل ممکن ہے۔
ماہرین کے بقول اگر آپ ذیابیطس کے شکار ہوجاتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اپنی بینائی، گردوں یا ٹانگوں سے محروم ہوجائیں گے، ایسا ہونا بہت مشکل ہوتا ہے، درحقیقت آپ ذیابیطس کے اثرات کو آگے بڑھنے سے روک سکتے ہیں، یہاں تک کہ ریورس بھی کرسکتے ہیں۔
تاہم ذیابیطس کے نتیجے میں جو خاموش پیچیدگیاں آپ کے جسم کو نشانہ بناسکتی ہیں، ان سے آگاہ ہونا نہ صرف ذیابیطس کو کنٹرول رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے بلکہ آپ کا علاج بھی کارآمد ثابت ہوتا ہے۔