سائنس و ٹیکنالوجی

اب نئی زبان سیکھنا سیکنڈوں کا کام

ایم آئی ٹی نے ایسی ایپس کا مجموعہ تیار کیا ہے جو آپ کو کسی بھ نئی زبان میں مہارت حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

اب انٹرنیٹ پر کسی سے بات کرتے ہوئے انگلش میں چیٹ کرنا مشکل لگ رہا ہو تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا کیونکہ ایک ایپ آپ کو سیکنڈوں میں کسی بھی زبان میں بات کرنا سیکھا سکتی ہے۔

جی ہاں میساچوسٹس انسٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے ایسی ایپس کا مجموعہ تیار کیا ہے جو آپ کو کسی بھ نئی زبان میں مہارت حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

ویٹ سیوٹ نامی ایپ کا مجموعہ آپ کی کسی بھی زبان کے الفاظ کے مجموعے کا ٹیسٹ لیتی ہے۔

جیسے کسی دوست سے چیت کے دوران ایک فلیش کارڈ چیٹ ونڈو میں سامنے آئے گا جس میں اس زبان کے کسی لفظ کے بارے میں پوچھا جائے گا جو آپ سیکھ رہے ہوں۔

اگر آپ ویب سائٹ لوڈ ہونے کا انتظار کررہے ہوں تو براﺅزر کے اندر یہ فلیش کارڈ نمودار ہوجائے گا۔

ایم آئی ٹی کے محققین کے مطابق دیگر ایپس میں زبان سیکھنا کافی وقت طلب ہوتا ہے مگر ویٹ سیوٹ میں آپ اپنے کام کے دوران الفاظ کا مجموعہ بڑھا سکیں گے اور کام کا حرج بھی نہیں ہوگا۔

ابھی اس مجموعے کی ایک ایپ ویٹ چیٹر گوگل چیٹ کے لیے کروم ایکسٹیشن کی شکل میں دستیاب ہے جس سے آپ دوست کے جواب کا انتظار کرتے ہوئے نئے الفاظ کو سیکھ سکتے ہیں۔