شادی کیلئے جانے والے دولہا دلہن پرواز سے بے دخل
جوڑے نے اکانومی کلاس کی ٹکٹ حاصل کی، مگر وہ فرسٹ کلاس میں بیٹھ گئے اور عملے کی ہدایات پر بھی عمل نہیں کر رہے تھے، کمپنی
ہیوسٹن: امریکی ریاست ٹیکساس سے وسطی امریکی ملک کوسٹا ریکا میں اپنی شادی کے لیے پرواز میں سوار ہونے والے دولہا اور دلہن کو جہاز سے اتار دیا گیا۔
مائیکل ہوہل اور ایمبر میکسویل نامی جوڑا ہیوسٹن کے ایئر پورٹ سے نجی ایئرلائن یونائیٹڈ کی پرواز 1737 میں کوسٹا ریکا کے شہر لبیریا جانے کے لیے سوار ہوا۔
جوڑا اپنے دوستوں اور ساتھیوں سمیت شادی کے لیے کوسٹا ریکا جا رہا تھا۔
امریکی نشریاتی ادارے نے اپنی خبر میں بتایا کہ جوڑے نے اکانومی کلاس کے لیے بکنگ کروائی، مگر جیسے ہی وہ پرواز پر پہنچے تو انہوں نے اپنی سیٹ پر کسی اور مسافر کو سویا ہوا پایا۔