اپنی کمپنی کا قیام: فوربز فہرست میں 2 پاکستانی شامل
پاکستان کے بلال اطہر کو ٹیکنالوجی اور وقاص علی کو ای کامرس کے شعبے میں شامل کیا گیا۔
نیویارک: مشکلات اور مسائل کے باوجود 30 سال کی عمر میں اپنی کمپنی بنانے والے 600 ایشیائی نوجوانوں کی فہرست میں 2 پاکستانی نوجوان بھی شامل ہیں۔
معروف امریکی جریدے فوربز نے 30 سال سے کم عمر کے ان ایشیائی افراد کی فہرست جاری کردی، جنہوں نے 20 مختلف شعبوں میں نمایاں کارکرددگی دکھائی اور اپنا مقام بنایا۔
ان شعبوں میں ٹیکنالوجی، ای کامرس، اسپورٹس، میڈیا، سوشل سائیٹس کی تخلیق اور فنانس سمیت دیگر شعبے شامل ہیں۔
فوربز یہ فہرست ہر سال جاری کرتا ہے، اس فہرست میں ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کی الگ الگ فہرست تیار کی جاتی ہے۔