سام سنگ کا ڈوئل اسکرین والا اسمارٹ تیار کرنے کا فیصلہ
سام سنگ کی جانب سے ہر سال کئی فونز بنائے جاتے ہیں مگر پہلی بار یہ کمپنی ڈو اسکرین والے اسمارٹ فون کو تیار کررہی ہے جو رواں سال متعارف کرایا جائے گا۔
کورین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سام سنگ کی جانب سے ڈوئل اسکرین والے اسمارٹ فونز کے پروٹوٹائپ کو تیار کیا جارہا ہے۔
درحقیقت کمپنی نے اس ڈیوائس کی پروڈکشن بھی شروع کردی ہے اور رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران دو سے تین ہزر یونٹ تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
یہ تو واضح نہیں کہ یہ فون عام صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے یا نہیں تاہم یہ کہا جارہا ہے کہ اس ذریعے سام سنگ فولڈ ایبل ڈیوائس کی آزمائش کرے گی۔
اس ڈوئل اسکرین فون کی دونوں اسکرینز 5 انچ کے او ایل ای ڈی ڈسپلے پر مشتمل ہوں گی جو آپس میں جڑی ہوئی ہوں گی۔
ایسا ڈیزائن اس سے پہلے جاپنی کمپنی این ای سی کے میڈیاز ڈبلیو این زیرو فائیو ای نامی فون مین بھی نظر آیا تھا۔