مچھروں کو گھر سے دور رکھنے والے 7 پودے
مچھروں کو گھر سے دور رکھنے کے لیے چند پودے لگا کر قدرتی طریقے سے اس خطرناک کیڑے کو خود سے دور رکھا جاسکتا ہے۔
دنیا کا سب سے خطرناک یا قاتل جاندار کون ہے ؟ اگر تو آپ انسان کو ہی قرار دیتے ہیں تو بالکل غلط بلکہ بڑے بڑے جانوروں کے مقابلے ایک چھوٹا کیڑا سب سے مہلک ہتھیار ہوتا ہے۔
جی ہاں گر تو آپ شیر یا شارک وغیرہ سے ڈرتے ہیں تو جناب وہ ہم انسانوں کیلئے بہت زیادہ خطرناک نہیں، درحقیقت یہ بڑے بڑے جانور تو کچھ بھی نہیں مچھر سے بڑا قاتل جاندار کوئی نہیں۔
تاہم اپنے مچھروں کو گھر سے دور رکھنے کے لیے ضروری نہیں کہ آپ کسی قسم کا اسپرے یا دیگر ذرائع استعمال کریں بلکہ چند پودے لگا کر قدرتی طریقے سے اس خطرناک کیڑے کو خود سے دور رکھا جاسکتا ہے۔