کھیل

ویمنز ہاکی کی کھلاڑی رشنا خان کا آسٹریلین کلب سے معاہدہ

پاکستانی ہاکی ٹیم کی گول کیپر رشنا خان کا آسٹریلین کلب سے چھ ماہ کا معاہدہ ہوا ہے۔

پاکستانی ہاکی ٹیم کی کھلاڑی رُشنا خان کا آسٹریلین کلب سے معاہدہ ہوگیا ہے اور وہ کسی غیر ملکی کلب میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی پاکستان کی پہلی ویمنز کھلاڑی ہیں۔

ویمن ہاکی ٹیم کی گول کیپر رُشنا خان کا آسٹریلیا کے ہاکی کلب کے ساتھ چھ ماہ کا معاہدہ ہوا ہے اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی ویمنز کھلاڑی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ معاہدہ اعزاز کی بات ہے اور اس سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا، وہ وطن واپسی پر ساتھی کھلاڑیوں کو سکھانے اور ان میں یہ تجربہ منتقل کرنے کی کوشش کریں گی۔

قومی ٹیم کی گول کیپر نے آسٹریلیا میں کوچنگ کورس کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا اور بتایا کہ سینٹ جیارج رینڈوک کلب نے ان کی خدمات حاصل کی ہیں جہاں وہ رواں سیزن مختلف ٹورنامنٹس میں کلب کی نمائندگی کریں گی۔

رُشنا خان نے 2015 میں ہندوستان کے خلاف میچ میں ڈیبیو کیا اور اب تک چھ انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگھی کر چکی ہیں۔

وہ آسٹریلوی کلب کی نمائندگی کے لیے 15 اپریل کو سڈنی روانہ ہوں گی۔