سیہون دھماکا: سہولت کاروں کی تصاویر جاری
ان افراد کی شناخت میں مدد دینے والے افراد کو سندھ پولیس کی جانب سے 50 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا، ثناءاللہ عباسی
کراچی: سیہون میں درگاہ لعل شہباز قلندر کے احاطے میں خودکش دھماکے کے حملہ آور اور 2 سہولت کاروں کی تصاویر جاری کردی گئیں۔
پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ثناء اللہ عباسی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ مزار میں نصب 38 کیمروں کی مدد سے درگاہ لعل شہباز قلندر کے حملہ آور اور سہولت کاروں کی شناخت ممکن ہوئی۔
پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کو دھماکے کے روز کی 2 سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی دکھائی گئیں۔
ثناءاللہ عباسی کا کہنا تھا کہ ان افراد کی شناخت میں مدد دینے والے افراد کو سندھ پولیس کی جانب سے 50 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: درگاہ لعل شہباز قلندر میں خودکش دھماکا