جہلم: دوسرے پاک آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے ختم
مقابلے میں چین، ترکی، برطانیہ، انڈونیشیا اور ملائیشیا سمیت 10 غیر ملکی فوجی ٹیموں نے حصہ لیا، آئی ایس پی آر
دوسرے پاک آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے جہلم کے قریب نیشنل ٹیررازم سینٹر میں ختم ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ان مقابلوں میں چین، ترکی، برطانیہ، انڈونیشیا اور ملائیشیا سمیت 10 غیر ملکی فوجی ٹیموں نے حصہ لیا، جبکہ پاک آرمی کی 8 ٹیموں نے بھی ان سخت ترین فوجی مقابلوں میں شرکت کی۔
بیان میں کہا گیا کہ یکم اپریل سے 5 اپرل تک ہونے والے مقابلوں میں ون کور، 30ویں کور اور چین کی ٹیموں نے سونے کا تمغہ جیتا۔
سدرن کمانڈ، فورتھ کور، ٹین کور، ترکی، سری لنکا اور برطانیہ کی ٹیموں نے چاندی کا تمغہ جیتا، جبکہ پانچویں کور، 31ویں کور، دوسری کور اور ملائیشیا نے کانسی کا تمغہ جیتا۔