پیرس: ماہرین ارضیات نے کہا ہے کہ شدید زلزلے آتش فشاں پہاڑوں کو سمندر میں ڈبو سکتے ہیں۔
جاپان اور چلی کے میڈیا میں شائع ہونے والی حالیہ رپورٹ کے مطابق 2011 میں جاپان کے شمال مشرقی علاقے میں 9 شدت کے زلزلے کے باعث جزیرہ ہونشو میں آتش فشاں پہاڑوں کی ایک پٹی 9.3 انچ نیچے دھنس گئی۔
خیال رہے کہ یہ علاقہ زلزلہ مرکز سے 200 کلو میٹر دور تھا۔
ادھر 2010 میں چلی میں آنے والے 8.8 شدت کے زلزلے کے مرکز سے 220 کلو میٹر دور بہت سے آتش فشانی سلسلے سمندری پانی میں ڈوب گئے تھے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی ایسا ہی رہے گا تاہم دونوں زلزلوں کا انعقاد زمین کی اندرونی تہوں کے سرکنے سے ہی ہوا تھا۔