مخنث کے روپ میں چھپی ماں
تیسری جنس کے افراد کے ساتھ ناروا سلوک نہ صرف پاکستان بلکہ پورے برصغیر کا مسئلہ ہے۔
نئی دہلی: تیسری جنس کے افراد کے ساتھ ناروا سلوک نہ صرف پاکستان بلکہ پورے برصغیر کا مسئلہ ہے، تاہم پاکستان سمیت بھارت میں گزشتہ چند سال سے مخنث افراد کے حقوق کے لیے جدوجہد میں اضافہ بھی ہوا ہے۔
حال ہی میں بھارت میں مخنث افراد کے لیے سرگرم کارکن گوری ساونت نے وکس بام کی معاونت سے ٹرانس جینڈر افراد کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے ایک منفرد وڈیو ریلیز کی۔
قریبا 3 منٹ 37 سیکنڈ دورانئیے کی اس وڈیو کو اب تک سوشل میڈیا پر 50 لاکھ جب کہ یوٹیوب پر 35 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔
وڈیو میں ایک مخنث عورت کو ایک یتیم بچی کو چائلڈ سینٹر سے حاصل کرنے کے بعد اس کی بہتر پرورش کرتے دکھایا گیا ہے۔