وزیراعظم نے شادی کی 46 ویں سالگرہ کیسے منائی؟
نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹوئیٹر پر اپنے والدین اور دیگر اہل خانہ کی تصاویر اور چند پیغامات شیئر کیے۔
وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور کلثوم نواز کو شادی کے بندھن میں بندھے 46 برس کا عرصہ گزر گیا اور دونوں نے اتوار کے روز اپنی شادی کی 46ویں سالگرہ منائی۔
اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے والدین اور دیگر اہل خانہ کی تصاویر اور چند پیغامات شیئر کیے۔
مریم نواز نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا کہ 'محبت کی ہر کہانی خوبصورت ہوتی ہے لیکن آپ کی کہانی میری پسندیدہ ہے، دنیا کے بہترین جوڑے کو شادی کی 46 ویں سالگرہ مبارک ہو'۔
مریم کا مزید کہنا تھا کہ 'دنیا میں کوئی چیز پرفیکٹ نہیں لیکن آپ دونوں پرفیکٹ ہیں، میری دعا ہے کہ آپ کی رفاقت قائم اور سدا جاری رہے'۔
نواز شریف اور کلثوم نواز کی 46 سالہ ازدواجی زندگی کے چند یادگار لمحات کی تصاویر زیر نظر ہیں۔