کاروبار

دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے اضافہ

قیمت میں اضافے کا فیصلہ کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

کراچی انتظامیہ نے دودھ کی فی لیٹر قیمت 5 روپے بڑھا کر 85 روپے فی لیٹر مقرر کردی۔

دودھ کی نئی قیمت ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن، ریٹیلرز ایسوسی ایشن، محکمہ لائیو اسٹاک اور کنزیومرز ایسوسی ایشنز سے مشاورت کے بعد مقرر کی گئی۔

دودھ کی نئی قیمت پر عملدرآمد یکم اپریل سے ہوگا۔

قیمت میں اضافے کا فیصلہ کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر فرحان غنی اور ڈپٹی کمشنرز بھی موجو تھے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، تمام ڈپٹی کمشنرز معیاری دودھ کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے اور زائد قیمت پر دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔