نعمان اور سویرا 5 سال بعد ڈرامے کیلئے اکٹھے
ذیشان خان کی ہدایات میں بننے والا ڈرامے 'داغ' کی کہانی درمیانی عمر میں نفسیاتی مسائل کے موضوع پر مبنی ہے۔
پاکستانی ڈرامہ 'خان' کے بعد معروف اداکار نعمان اعجاز ایک اور سنجیدہ ڈرامے میں جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہیں۔
ذیشان خان کی ہدایات میں بننے والے ڈرامے 'داغ' میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے دو معروف اداکارہ نعمان اعجاز اور سویرا ندیم 5 سال کے طویل عرصے بعد اکھٹے ہونے جارہے ہیں، اس ڈرامے کی کہانی درمیانی عمر کے افراد کے نفسیاتی مسائل کو اجاگر کرنا ہے۔
ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے ڈرامے کے ہدایت نے کہا کہ 'یہ ڈرامہ مڈ لائف کراسز یعنی درمیانی عمر میں نفسیاتی مسائل کے موضوع پر مبنی ہے جو کہ 40 سے 60 سال کی عمر کے افراد کو لاحق ہوتے ہیں، یہ ایک طبی نہیں بلکہ نفسیاتی مسئلہ ہے'۔