کراچی: رات کی تاریکی میں بے گھر افراد کی مردم شماری
رات بھرجاری رہنےوالی مہم کے دوران لیاقت آباد، سولجر بازار سمیت عبداللہ شاہ غازی کے اطراف میں مردم شماری مکمل کرلی گئی۔
سندھ کے دارالحکومت اور ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں روزگار کی غرض سے آنے والے افراد کی بڑی تعداد بسیرا کیے ہوئے ہے۔
ان میں سے کئی افراد غربت یا رہائش کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے دن بھر روزگار کمانے کے بعد سڑکوں، فٹ پاتھوں اور پارکوں میں رات بسر کرتے ہیں۔
ملک میں 19 سال بعد ہونے والی چھٹی مردم شماری کے دوران کراچی میں بے گھر افراد کو شمار کرنے کے اس خصوصی مرحلے کا آغاز گذشتہ رات سے ہوا۔