وزیراعظم کے منظورکردہ گیس منصوبوں پر وزیراعلیٰ سندھ کو ’اعتراض‘
نواز شریف کولکھے گئےخط میں مرادعلی شاہ نے منصوبوں کو قومی ہم آہنگی کو متاثر کرنے کی وجہ قرار دے دیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پنجاب میں گیس لائن کی توسیع کے 97 منصوبے شروع کرنے پر اعتراض کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کے نام ایک خط تحریر کیا ہے، جس میں منصوبوں کو ’بے اطمینانی’ اور قومی ہم آہنگی کو متاثر کرنے کی وجہ قرار دے دیا۔
وزیراعظم نواز شریف کو لکھے گئے خط میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاق نے صوبہ پنجاب میں 37 ارب روپے کے گیس کے منصوبوں کا آغاز کیا۔