سیما کامل کسی بڑے پاکستانی بینک کی پہلی خاتون سربراہ
سیما کامل کو یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کا نیا صدر اور سی ای او مقرر کردیا گیا۔
یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) نے سیما کامل کو بینک کا نیا صدر اور چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔
سیما کامل سبکدوش ہونے والے سی ای او وجاہت حسین کی جگہ یہ ذمہ داریاں نبھائیں گی۔
یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کا ’ٹائیر آئی کیپیٹل‘ کی فہرست میں پاکستان کے بڑے بینکوں میں شمار ہوتا ہے۔
اس وقت سیما کامل یو بی ایل میں بطور نائب سی ای او فرائض انجام دے رہی ہیں، جبکہ وہ بینک صدر و سی ای او کی ذمہ داریاں 31 مئی کو وجاہت حسین کے سبکدوش ہونے کے بعد نبھائیں گی۔