نور بخاری کی چوتھی شادی بھی ٹوٹ گئی
نور بخاری نے اپنے شوہر ولی حامد سے خلع لینے کے لیے درخواست دائر کردی، ان کی شادی 2015 میں ہوئی تھی۔
پاکستانی اداکارہ اور ہدایت کارہ نور بخاری نے اپنے شوہر ولی حامد سے خلع لینے کے لیے درخواست دائر کردی، جس کے بعد ان کی چوتھی شادی بھی اپنے اختتام کو پہنچ گئی۔
اداکارہ نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر اپنی علیحدگی کی خبر مداحوں سے شیئر کی۔
انہوں نے لکھا، 'ولی اور میں علیحدہ ہوچکے ہیں اور میں نے خلع کی درخواست دائر کردی ہے، میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں، ہم نے کوشش کی مگر بدقسمتی سے سب کچھ ٹھیک نہیں ہوسکا، اس لیے اب یہ رشتہ ختم ہوچکا ہے'۔